بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھین لی جب کہ ویرات کوہلی بھی 10 نمبر پر آگئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق محمد رضوان سے پہلی پوزیشن چھن گئی ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سوریا کمار یادیو 863 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، محمد رضوان 842 کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے 792 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔
Advertisement
NEW #1 T20I BATTER
The India superstar has claimed the top spot in the @MRFWorldwide ICC Men’s T20I Player Rankings ⬇️https://t.co/g0bNbLqMQk
— ICC (@ICC) November 2, 2022
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹر رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈکانوے تیسرے، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم چوتھے، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم پانچویں، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چھٹے، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس ساتویں، جنوبی افریقا کے ریلی روسوو آٹھویں، آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نویں اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں افغان اسپنر راشد خان پہلے، وینندو ہسرنگا دوسرے، تبریز شمسی تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے، مجیب الرحمان پانچویں، سیم کرن چھٹے نمبر پر موجود ہیں جب کہ قومی ٹیم کا کوئی بالر ٹاپ 10 میں موجود نہیں البتہ 17 ویں نمبر پر حارث رؤف براجمان ہیں۔