آل راؤنڈر شاداب خان نے پاکستان کے لیجنڈ سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے اہم ریکارڈ پر نظریں جما لی ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
رواں ہفتے جمرات کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے شاداب خان اب شاہد خان کے ریکارڈ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس اہم میچ میں لیگ اسپنر شاداب خان نے 22 گیندوں پر شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 52 رنز بنائے اور دو اہم وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کے دوران 98 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 97 وکٹیں لی ہیں۔
Advertisement
جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان 81 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 95 وکٹیں لی ہیں اور وہ شاہد خان آفریدی کی وکٹوں سے صرف 3 وکٹیں دور ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا آخری میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا
Advertisement