ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں ایلکس ہیلز کو بولڈ کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے 137 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ایلکس ہیلز کو بولڈ کیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جس گیند پر ایلکس ہیلز کو آؤٹ کیا وہ واقعی ناقابل پلے گیند تھی۔
ایلکس ہیلز اپنے لیے جگہ بنانے میں ناکام رہے کیونکہ شاہین آفریدی کی ڈلیوری تیزی سے اندر آئی اور پیڈز کو ہٹانے کے بعد اسٹمپ کو جا لگی۔
Advertisement
بھارت کے خلاف ایلکس ہیلز کی جارحانہ اننگ کے بعد گرین شرٹس کو ایلکس ہیلز کی بیٹنگ سے خطرہ تھا، لیکن وہ پہلے ہی اوور میں صرف ایک رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے تیز ان سوئنگ کا شکار بنے۔
رپورٹ کے مطابق اس طرح کی تیز ان سوئنگ کو کھیلنا عالمی کرکٹ کے بہترین بلے بازوں کے لیے واقعی بہت مشکل ہوتا ہے، شاہین شاہ اپنی اسی تیز ان سوئنگ کی وجہ سے دنیا کے خطرناک بولر قرار دیئے جاتے ہیں۔
بھارتی بیٹسمین بھی شاہین شاہ آفریدی کی اسی تیز ان سوئنگ کو کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔
Advertisement