ابوظہبی (اردوویکلی)::گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بوہرہ اسلامک کلچرل کمپلیکس، ابوظہبی میں داؤدی بوہرہ کے روحانی پیشوا حضرت سلطان البوہرہ سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات کی۔ ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارت خانہ پاکستان امتیازفیروزگوندل بھی ملاقات میں موجود تھے سفیر نے پاکستان کی ترقی میں بوہرہ برادری کی خدمات اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان سے متعلق سرگرمیوں/تقریبات میں ان کی فعال شرکت کو سراہا۔سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا تقدس مآب سیدنا مفضل سیف الدین کو دورہ پاکستان کی دعوت دی کیونکہ پاکستان بوہرہ برادری کی بڑی تعداد کی میزبانی کرتا ہے۔ سیدنا مفضل سیف الدین نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی بوہرہ برادری کی دیکھ بھال کرنے پر سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور جلد ہی پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کی۔۔