پاکستان کی متحدہ عرب امارات کے دفاعی شو آئڈیکس2023 میں بھرپور شرکت ۔
پاک بحریہ کا جہاز یرموک بین الاقوامی دفاعی نمائش آئڈیکس اور نیول ڈیفنس ایگزیبیشن نیوڈیکس میں شرکت کے لیے ابوظہبی پہنچ گیاا۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات کی سالانہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئڈیکس اورنیوڈیکس میں شرکت کے لیئے پاکستان بھرپورطریقے سے شرکت کریگا۔گزشتہ روزپاکستان نیوی بحری جہاز یرموک بین الاقوامی دفاعی نمائش آئڈیکس اور نیول ڈیفنس ایگزیبیشن نیوڈیکس میں شرکت کے لیے ابوظہبی پہنچاتومتحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دفاعی اتاشی مسٹر حسن کے ہمراہ ابوظہبی نیشنل ایگزیبشن سیںٹرمرینا پہنچنے پر جہاز کا استقبال کیا۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔آئڈیکس دفاعی صنعت، حکومت، مسلح افواج اور فوجی اہلکاروں کے اندر سے بین الاقوامی فیصلہ سازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔پی این ایس یرموک 2020 میں پاک بحریہ میں شامل ہونے والے طبقے کا اہم جہاز ہے۔ جہاز جدید ترین آلات، جدید نظاموں اور سمندر میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔دفاعی شو میں پاکستان کی جانب سے غیر معمولی انداز میں اعلیٰ سطح کے وفد کی موجودگی کے ذریعے شرکت کی جا رہی ہے جس میں وزیر دفاعی پیداوار اور پاکستانی دفاعی افواج کے دیگر مندوبین شامل ہیں۔ پاکستان کی وزارت دفاعی پیداوار کی سرپرستی میں پاکستان پویلین ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کی شرکت بھی شامل ہے۔