کیاآپ کاویزہ ختم ہوچکاہے اور آپ اوورسٹے ہیں توفکرکی ضرورت نہیں

۔25سے 27فروری تک آپ ڈیرہ سٹی سینٹردبئی میں (جی ڈی آر ایف اے) کاؤنٹرپررابطہ کریں

111
ویزہ مشکلات کے بارے یواے ای میں 3 روزہ خصوصی مہم
ویزے بارے مسائل کے حل کا سنہری موقع
"A Homeland For All”یہ وطن سب کے لیئے
متحدہ عرب امارات نے زیادہ قیام کرنے والے زائرین اور رہائشیوں کو بلا خوف و خطر آگے آنے کی دعوت دی
کسی نہ کسی طرح ہم آپ کی پریشانی کو دور کرنے جا رہے ہیں(لیفٹیننٹ کرنل سالم بن علی)۔
دبئی(نیوزڈیسک)::متحدہ عرب امارات میں جو لوگ ویزہ مسائل کا شکار ہیں انہیں حکومت یواے ای ایک سنہری موقع فراہم کررہی ہے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز (جی ڈی آر ایف اے)” یہ وطن سب کے لئے” کے عنوان سے ایک 3 روزہ مہم شروع کررہی ہے۔ جس کے دوران وزٹ پر اور رہائشی اپنے ویزہ سے متعلق تمام مشکلات کو حل کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے ڈیرہ سٹی سینٹر دبئی میں خصوصی اسٹال قائم کیا گیا ہے۔ جہاں آپ کا ویزے سے متعلق ہرمسئلہ حل کردیا جائے گا۔ یہ تین روزہ مہم 25 سے 27 فروری تک چلے گی۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز کا عملہ صبح 10 سے رات 10 بجے تک موجود ہوگا اور آپ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دے گا ۔ایسے افراد بھی رجوع کرسکتے ہیں جومقررہ مدت سے زیادہ قیام کرچکے ہیں یا ان کی دستاویزات کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔ جی ڈی آرایف اے میں کلائنٹ ہیپی نیس)ہیپی نیس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل سالم بن علی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ بلاخوف رابطہ کریں ۔ "اگر آپ 10 برس سے زائد قیام کر چکے ہیں تو بھی ہمارا عملہ آپ کے لیے حل تلاش کرے گا”۔
یواے ای ویزے سے زائد مدت قیام پر یومیہ 50 درہم جرمانہ ہوتا ہے۔ یہ جرمانہ ویزہ منسوخی پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ جی ڈی آر ایف اے کے مطابق یہ مہم متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کو ویزا بارے کسی بھی مسئلے کا حل فراہم کرنے کا موقع دے گی۔آپ نیچے دیئے گئے لنک کے ذریعہ وٹس ایپ پربھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں
https://chat.whatsapp.com/LOKTYTXitWl8ywX4ScnAvx
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }