ابوظہبی(نیوزڈیسک)::متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے تمام پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل مناسب ویزے بروقت حاصل کرلیں۔نیز جرمانے سے بچنے کے لیے ویزا کی میعاد ختم ہونے سے پہلے متحدہ عرب امارات سے باہرنکل جائیں ۔
اگر متحدہ عرب امارات سے کسی دوسرے ملک کا سفر کرنا ہو تو پاکستان سے روانگی سے پہلے ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ تیسرے ممالک کے ویزے صرف قانونی رہائشیوں کو جاری کیے جاتے ہیں جو صرف اماراتی شناختی کارڈ ہولڈر ہوتے ہیں۔اس بات کااعلان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارت خانہ کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک اعلامیے میں کیاگیا اور متحدہ عرب امارات آنے والے پاکستانیوں کوآگاہ کیاہے کہ وہ یہاں آنے سے پہلے مناسب ویزہ بروقت حاصل کریں نیزمتحدہ عرب امارات میں ویزہ کی معیادختم ہونے سے چند دن پہلے یہاں سے چلے جائیں تاکہ ویزے کے اختتام کے بعد ان پرکسی قسم کاجرمانہ عائد نہ ہو اس کے علاوہ جو لوگ یواے ای سے کسی اورملک جاناچاہتے ہیں وہ پاکستان سے اس ملک کاویزہ لیکریہاں آئیں تاکہ بعد میں انہیں یہاں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔