نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کے ساتھ معاہدہ ۔

معاہدے پرصدراین پی سی انوررضااورسینئیرنائب صدرپی جے ایف سعدیہ عباسی نے دستخط کیئے۔

52
Print Friendly, PDF & Email
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کے ساتھ معاہدہ ۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)::گزشتہ روزنیشنل پریس کلب اسلام آبادنے پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، اس معاہدے کی یادداشت پرصدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد انوررضااورپاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای کی سینئر نائب صدر سعدیہ عباسی نے دستخط کیے ۔
معاہدے کے مطابق پاکستان جرنلسٹس فورم کے ممبران نیشنل پریس کلب کے ایسوسی ایٹ ممبر ہونگے اور انہیں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں وہی سہولیات حاصل ہوں گی جو اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے ممبران کو ہیں
نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کے پلیٹ فارمز پر متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں صحافیوں کے لیے تبادلہ پروگرام، سیمینارز اور پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپس منعقدکی جائینگی۔نیزدونوں فورمز ایک دوسرے کے باہمی پروگرامز کے مواد کو شائع اور شیئر کریں گے۔ این پی سی اسلام آباداور پی جے ایف یواے ای دونوں فورم پاکستان میں آزادی صحافت کے لیے مل کر کام کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.