پاکستانی تارکین وطن کسی قسم کے احتجاج میں حصہ نہ لیں(ڈاکٹرقیصرانیس)

57
ابوظہبی(اردوویکلی)::صدرپاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرسیدقیصرانیس نے یواے ای میں کام کرنے والے تمام پاکستانی تارکین کوکہا ہے کہ وہ پاکستان میں پیدا ہونے والی کسی بھی سیاسی صورتحال کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں کسی قسم کی احتجاجی سرگرمی میں حصہ نہ لیں کیوں کہ یہ یواے ای کے قوانین کے منافی ہے اور ہم جس ملک میں رہ رہے ہیں ہمیں یہاں کے قوانین پرعمل کرناہے نمائندہ اوردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرقیصر انیس نے کہا کہ یواے ای ہمارے اپنے وطن جیسا ہے یہاں زندگی کی بہترسہولتیں موجود ہیں ہم یہاں کام کرنے کی غرض سے آئے ہیں سیاست اپنے ملک میں یہاں نہیں ۔ ہم سب کافرض بنتا ہے ہم یواے ای کے قوانین کی پاسداری کریں اوراپنا کام نہائت محنت اورپواری ایمانداری سے سرانجام دیں ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }