پی آئی اے ابوظہبی اورالعین سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار 21 پروازیں چلا رہی ہے
اپنی قومی ائرلاین سے سفرکومعمول بنائیں(صائمہ اسلم ،ایریامینجرابوظہبی/العین)
ابوظہبی(اردوویکلی)::پی آئی اے ابوظہبی اورالعین سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار 21 پروازیں چلا رہی ہے۔ قومی فریضہ سمجھتے ہوئےاپنی قومی ائرلائن سے فضائی سفر کومعمول بناکرملکی معیشت کے استحکام میں اپنارول اداکریں۔ ان خیالات کااظہارایریامینجرابوظہبی/العین (پی آئی اے)محترمہ صائمہ اسلم نے نمائندہ اردوویکلی سے ایک مختصرملاقات میں کیا۔صائمہ اسلم نے کہا پی آئی اے واحدقومی ایرلائن ہے جوہمیشہ تارکین وطن کی بہترین فضائی خدمت میں پیش پیش ہے مسافروں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنااور دوران سفربہترسفرکے لیئے پی آئی ای کی سروس دوسری ائرلایئز سے بہت بہترہے بیرون ممالک اور بالخصوص متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے تمام اسٹییشنزکے لیئے پی ائی کے کرائے بہت مناسب ہیں۔اس لیئے ہمارے اوورسیز پاکستانی بہن بھائی پی آئی اے سے سفرکومعمول بنا کر اپنی قومی ائرلائن کومزیدمضبوط بنائیں۔ہماری ائیرلائن دنیاکی بہترین ائرلاینز میں شمارکی جاتی ہے۔
صائمہ اسلم نے کہا کہ ابوظہبی/العین سے لاہور-سیالکوٹ روٹ پرسفرکرنے والے اوورسیزپاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ ان روٹس پردوسری ائیرلائیزسے سفرکی بجائے پی آئی سے سفرکریں ہم کوشش کریں گے انکوبہترسے بہتر سروسزمہیاکریں اگرآپ کوکسی قسم کی شکائت ہے یابہترتجاویزہیں ہم سے رابطہ کریں آہکی تجاویزکوترجیح دی جائیگی اورشکایات کاترجیحی بنیادوں پرازالہ کیاجایئگا۔
ایریامینجرپی آئی اے ابوظہبی/العین محترمہ صائمہ اسلم نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ابوظہبی سےپشاور کے لیئے پرواز ہرروزعلی الصبح 01:45 پر روانہ ہوتی ہے۔اسلام آباد کے لیئے ابوظہبی سے 15۔2 صبح پرفلائٹ روانہ ہوتی ہے۔لاہور اور سیالکوٹ کے لیئے ہفتہ میں 2پروازیں 15۔3دوپہر،کوروانہ ہوتی ہیں ۔العین سے پشاورکے لیئے ہفتہ میں 3پروازیں معمول کے مطابق دوپہر3:15پرروانہ ہوتی ہیں
نیزپاکستان کے ون وے(یک طرفہ) اور ریٹرن ٹکٹ(راؤنڈ ٹرپ) پرکرائے بہت مسابقتی ہیں۔ ہم اپنے مہمانوں کی براہ راست اور اپنے ٹریول ایجنٹس کے نیٹ ورک کے ذریعے پورے متحدہ عرب امارات میں خدمت کر رہے ہیں۔ہم چھوٹے پیمانے کے کاروبار کو اپنا ورچوئل ایجنسی سیلز پورٹل پیش کر کے کاروبار کا موقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔آپ اپنی تجاویزدرج ذیل ای میل پربھیج سکتے ہیں
auhuupk@piac.aero / auhtopk@piac.aero
مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم پی آئی اے ابوظہبی کال سینٹر026352600 یا ہماری سیلز ٹیم سے 026336670پررابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔