ہماری پارٹی کو موقع ملا تو بہتر طریقے سے عوامی خدمت کریں گے(چوہدری شجاعت حسین)۔

19
لاہور(نیوز ڈیسک)::اگرپاکستان مسلم لیگ(ق)اقتدارمیں آئی توبہترطریقے سے عوام کی خدمت کریں گے۔کیونکہ مسلم لیگ (ق)ہمیشہ سے عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے۔اگر انسان میں منافقت اور تکبر نہ ہو تو کامیابی ہمیشہ اس کے قدم چومتی ہےلیکن جس شخص میں میں آ جائے نا کامی اس کا مقدر بن جاتی ہے کیونکہ یہ تکبرکی نشانی ہے جو اللہ کوپسندنہیں۔میں ان تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ہم صحت، تعلیم، پولیس ریفارمز اورجوڈیشری ریفامز سمیت ہر چیز کا منشور دیں گےاگر ہمیں موقع ملا تو ہم توانائی کا مسئلہ حل کریں گے، غربت کے خاتمے کے لیےجامع اقدامات کریں گے،عدل و انصاف کے حوالے سے ایک موثر نظام دیا جائے گا اورشرح خواندگی میں اضافہ کریں گے
ان خیالات کا اظہارسربراہ پاکستان مسلم لیگ (ق)چوہدری شجاعت حسین نے گزشتہ ہفتے مسلم لیگ (ق) کے چیف آر گنائزر چوہدری محمد سرور اور جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع حسین،سابق ممبرقومی اسمبلی چوہدری وجاہت حسین ،سابق ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف وڑائچ،چوہدری موسی الہی اوردیگر کے ہمراہ مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔
چوہدری شجاعت نے کہا  کہ پارٹی کے تمام کارکنوں کو ساتھ لے کر چلوں گااورتمام فیصلے پارٹی عہدیداران کی مشاورت سے کئے جائیں گےملک کے مختلف اضلاع سے لوگ مسلم لیگ( ق) میں شامل ہو رہے ہیں میں مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کرنے والوں کا شکریہ اداکرتا ہوں
چیف آر گنائزرمسلم لیگ (ق)وسابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی قیادت میں بہت سے لوگ مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو رہے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ مسلم لیگ ق صرف پنجاب کی جماعت ہے بلکہ مسلم لیگ( ق) کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ق ایک بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آ ئیگی ۔سانحہ9مئی کے حوالے سے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مسلم لیگ ق نے ملک بھر میں ریلیاں نکالی ہیں،چوہدری سرورنے کہا کہ پارٹی قائد چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ اقتدار حاصل کرنا میرا مقصد نہیں بلکہ میری خواہش ہے کہ میں اس طریقے سے پارٹی کومضبوط کروں کہ جس میں ورکرز کی عزت ہو،جمہوریت ہو،ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعہ میں ملوث جو لوگ پکڑے گئے ہیں ان میں سے جو گناہ گار ہیں ان کو قرار واقعی سزاد ی جائے اور جو بے گناہ ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو ان کوتنگ نہ کیا جائے اوران کی پکڑدھکڑ کی ہماری پارٹی حمایت نہیں کرتی،ہم چاہتے ہیں کہ انصاف کا بول بالا ہو۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم این اے عائشہ گلا لئی،خیبرپختونخواہ سے عزت خان اور قومی وطن پارٹی کے ولی محمد خان نے مسلم لیگ (ق ) میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔(تصویربشکریہ پی ایم ایل ق سوشل میڈیا/چوہدری عبداللہ یوسف)

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }