شین ایونٹس مینجنمٹ کے زیراہتمام ابوظہبی میں کھاناپکانے کے مقابلے
تقریب کی مہمان خصوصی مسزسفیرپاکستان محترمہ ہانیہ رئیس،صدرپاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ڈاکٹرقیصرانیس سیداورچئیرمین پنجاب گروپ آف کمپنیز یواے ای چوہدرینوازرشیدریحانیہ تھے
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ دنوں شین ایونٹس مینجمنٹ کے زیراہتمام آرگنائزرمحترمہ شائستہ ناز کی زیرنگرانی رائل گجرات ریسٹورنٹ میں ابوظہبی میں پہلی باربہترین کھانے پکانے کامقابلہ منعقدہوا۔جس میں محترمہ صائمہ اکرم،ارم ندیم، سیما ریاض الدین، مریم نعیم، مریم مسعود،نبیلہ غلام، فوزیہ پارکر، ہما خان،شازیہ امرین، قرات العین ،صفیہ نسیم سمیت کل 11خواتین نے حصہ لیا۔اوراپنے تیارکردہخوشبودار لذیذ کھانے شاندارسجاوٹ کے ساتھ مقابلے میں پیش کیئے۔ان کھانوں کاجائزہ لینے کے لیئے 3 ججزپر مشتمل پینل تشکیل دیاگیا۔ جس میں مسٹرشاہد مینجنگ ڈائریکٹرشائستہ کچن،پاکستان بزنس کونسل وپروفیشنل کونسل ابوظہبی کی رکن مسزسعدیہ ریحان اوررائل گجرات ریسٹورنٹ کے ہیڈ شیف مسٹربلال شاہد شامل تھے۔
کھانا پکانے کے ان مقابلوں میں حصہ لینے والی خواتین نے حیدرآبادی بریانی،کراچی بریانی،پائے،حلیم،کباب،دہی بڑے،نہاری،روسٹ،پرانز، اور دیگرکھانے بڑی محنت اورمہارت سے تیارکیئے اورانہیں نہائت خوبصورت سجاوٹ کے ساتھ پیش کیاگیا۔ججزپینل کی متفقہ رائے سے
پہلی پوزیشن کے لیئے:محترمہ مسز صائمہ اکرم،دوسری پوزیشن کے لیئے: محترمہ صفیہ نسیم اورتیسری پوزیشن کے لیئے:محترمہ فوزیہ پارکر کوفاتح قراردیاگیا جبکہ ججز پینل کی جانب سے حوصلہ افزائی کا انعام محترمہ نبیلہ غلام کودیاگیا۔ بہترین گھریلوشیف کاپہلا انعام جیتنے والی محترمہ صائمہ اکرم نے کہا کہ ان کوپوری امید تھی کہ وہ یہ مقابلہ جیت جائیں گی۔کیونکہ جب مجھے پتہ چلا کہ ابوظہبی میں بھی کھانے پکانے کامقابلہ ہونے والا ہےتو میں نے سوچا کہ قسمت آزمائی کرنی چاہیے۔’میں نے اس مقابلے کے لیے خوب تیاری شروع کردی اوراللہ کاشکرہے آج میری محنت رنگ لائی۔میری طرح میری دیگرساتھیوں نے بھی ماشاااللہ عمدہ ڈشزتیار کی ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹرقیصرانیس سید نے مقابلہ میں جیتنے والی تمام فاتحین کومبارک بادپیش کرتے ہوئے کہاکہ آج ایک صحت مند مقابلہ دیکھنے کو ملاجس میں حصہ لینے والی ہماری تمام بہنوں نے بہت محنت سے خوشبودار اولذت سے بھرپور کھانے تیارکیئے مقابلوں میں ہارجیت کوئی معنی نہیں رکھتی یہ توصرف جیتنے والے کی ایک حوصلہ افزئی ہے اصل چیز توآپکی محنت اور خلوص ہے کہ کتنی چاہت سے آپ نے یہ پکوان تیارکیئے۔اس لیئے اس مقابلے میں حصہ لینے والی تمام خواتین مبارکباد کی مستحق ہیں محنت جاری رکھیں اگلی فاتح آپ بھی ہوسکتی ہیں ڈاکٹرانیس نے مسزسفیرکاتشریف آوری پرشکریہ اداکیااورپنجاب گروپ آف کمپنیزکے چئیرمین چوہدری نوازرشیدریحانیہ کااس مقابلے کے لیئے مالی تعاون اورتطویرمیڈیا کابھی شکریہ اداکیاجس کی وجہ سے اس مقابلے کاانعقادممکن ہوسکا ۔ڈاکٹرقیصرانیس نے آج کے مقابلے کی آرگنائزرمحترمہ شائستہ ناز کی اس پہلی کاوش کوبھی سراہا اور امید کی کہ اس طرح کے مقابلے مستقبل میں بھی منعقد ہوتے رہینگے جس کے لیئے پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل بھی تعاون کریگی۔تقریب کے اختتام پرمقابلے میں حصہ لینے والی تمام شرکا خواتین اورمقابلہ جیتنے والی فاتحین کوانعامات اور تعریفی اسنادپیش کی گئیں۔