سنی دیول پر 55 کروڑ واجب الادا، نوبت گھر کی نیلامی تک جاپہنچی

38
بشکریہ: ہندوستان ٹائمز۔
بشکریہ: ہندوستان ٹائمز۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول کو 55 کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے نوٹس موصول ہوا ہے اور بینک نے انکی جوہو میں واقع جائیداد کو فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ انکی گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم غدر 2 نے باکس آفس پر حیران کن کامیابی حاصل کی اور فلم نے ایک ہفتے کے اندر 300 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنی دیول کو بینک آف بروڈہ کی جانب سے 55 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی کا نوٹس موصول ہوا ہے۔ 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ واجبات کی وصولی کے لیے سنی دیول کی جوہو کی جائیداد کو 9 ستمبر کو نیلام کیا جائیگا۔ 

سنی دیول کے والد دھرمیندر کا نام بطور ضمانتی (گارنٹر) درج ہے، تاہم بالی ووڈ کے اس معروف فلمی خاندان نے اب تک اس پر کوئی کمنٹ نہیں کیا ہے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }