
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جارجیا کیس میں جمعرات کو گرفتاری دینے کا ارادہ کرلیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں جمعرات کو گرفتاری دینے اٹلانٹا جا رہا ہوں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو جارجیا کیس میں 2 لاکھ ڈالر بانڈ جمع کرانا ہوگا۔
ٹرمپ کے وکلاء اور فلٹن کنٹری ڈسٹرکٹ اٹارنی کی طرف سے پیر کو بانڈ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
بانڈ معاہدے کے تحت ٹرمپ دھمکی آمیز سوشل میڈیا پیغامات جاری نہ کرنے کے پابند ہوں گے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے ہتھیار ڈالنے پر جیل کے اردگرد سیکیورٹی سخت کر دی جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر ریاست جارجیا کے انتخابات 2020 میں مداخلت کرنے کی فرد جرم 14 اگست کو عائد کی گئی تھی۔
ٹرمپ نے فرد جرم کو انتخابی مہم متاثر کرنے کی سیاسی کوشش قرار دیا ہے۔