سابق امریکی پولیس اہلکار نے بائیکر کلب میں فائرنگ کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی

49
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

بدھ کی شام امریکی سابق پولیس اہلکار کی بائیکر کلب میں فائرنگ کی وجہ سامنے آگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق 59 سالہ ریٹائرڈ امریکی پولیس اہلکار جان اسنولنگ اپنی طلاق کی وجہ سے ناخوش تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیہ پر فائرنگ کی تھی جس سے وہ بھی زخمی ہوئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جان اسنولنگ 30 سال پولیس میں رہا اور وہ 2014 میں ریٹائر ہوا تھا، ملزم بار میں اپنی اہلیہ کو دیکھنے گیا تھا، ملزم کی طلاق کی کارروائی دسمبر میں شروع ہوئی تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق ملزم سیدھا اپنی اہلیہ کے پاس گیا اور وہاں اس نے کوئی بات نہیں کی اور اس دوران نہ ہی کوئی تلخ کلامی ہوئی تھی، ملزم نے بس جاتے ہی خاتون پر فائرنگ کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے اہلیہ کے بعد اس کے ساتھ بیٹھی خاتون کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا جبکہ دیگر 2 افراد بھی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم کی اہلیہ ان دنوں اپنے دوستوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔

واضح رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو ہلاک کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }