روس کا امریکا کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

16

روسی وزارت خارجہ کی عمارت۔
روسی وزارت خارجہ کی عمارت۔

روس نے ماسکو میں تعینات امریکا کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سفارتکاروں پر غیر ملکی ریاست کے ساتھ تعاون کرنے والے روسی شہری سے رابطوں کا الزام ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے فرسٹ اور سیکنڈ سیکریٹری کو 7 روز میں ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں امریکی سفارت کار غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی سفارتکاروں نے غیر ملکی ریاست سے راز دارانہ تعاون کرنے والے روسی شہری سے بھی رابطہ رکھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }