امیتابھ اور جیا کی شادی سے قبل ہم تینوں ڈرائیو پر جاتے تھے، فریدہ جلال

68
بشکریہ: پنک ولا ڈاٹ کام۔
بشکریہ: پنک ولا ڈاٹ کام۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ فریدہ جلال طویل عرصے سے فلم انڈسٹری میں متحرک ہیں، کئی عشروں پر محیط کیریئر کے دوران انہوں نے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سمیت بڑے اداکاروں کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔ 

فلمی کیریئر کے دوران فریدہ جلال کا امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ساتھ کافی قریبی تعلق رہا، بلکہ بالی ووڈ کی اس انتہائی مشہور اور معروف جوڑی کے ساتھ تو ان کے روابط ان کی شادی سے قبل بھی رہے۔

اس حوالے سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فریدہ جلال نے ان دنوں کو یاد کیا جب امیتابھ بچن اور جیا کا رومانس عروج پر تھا۔ 

فریدہ جلال نے انکشاف کیا کہ وہ ان دونوں کے ساتھ ڈرائیو پر جاتیں اور تینوں اکٹھے وقت گزارہ کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے درمیان اس وقت تعلق تھا وہ آج تک قائم ہے۔

گو کہ اب اس طرح سے تواتر کے ساتھ ملاقاتیں تو نہیں ہوتیں لیکن ہمارے آپس کے رشتے اور محبتیں قطعی متاثر نہیں ہوئی۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں یہ دونوں شادی سے قبل پالی ہل وغیرہ جاتے تو مجھے میرے گھر سے پک کرلیتے تھے پھر ہم ڈرائیو پر جاتے اور تاج میں کافی پیتے۔

فریدہ جلال نے کہا کہ امیتابھ بچن اب بھی انہیں انکی ہر سالگرہ پر نیک خواہشات کا پیغام بھیجتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ 74 سالہ فریدہ جلال نے امیتابھ بچن اور جیا کے ساتھ مجبور، کبھی خوشی کبھی غم سمیت متعدد فلموں میں کام کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }