
سمندری طوفان لیڈیا براعظم شمالی اور جنوبی امریکا کے وسط میں واقع ملک میکسیکو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان کے باعث میکسیکو کے متاثرہ علاقوں میں شدید بارشیں اور سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی، کئی رہائشی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
حکام کے مطابق 220 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے طوفان سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک ہو گیا۔
حکام کے مطابق طوفان لیڈیا کے باعث ساحلی علاقوں میں اسکول اور کاروبار بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ میکسیکو کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان کی شدت 4 تھی۔