غزہ میں بجلی بند، اسپتال مردہ خانوں میں تبدیل ہونے کا خطرہ

103

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

اسرائیل کی حکومت نے غزہ کی مکمل ناکا بندی کر کے بجلی، پانی، خوراک اور ایندھن کی فراہمی بند کر دی ہے جس کے بعد اب اسپتالوں کے مردہ خانوں میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے۔

عالمی فلاحی تنظیم ریڈ کراس کے مطابق غزہ شہر کے مرکزی اسپتال میں جنریٹرز کے لیے صرف 4 دن کا ایندھن بچا ہے۔

ریڈ کراس کے علاقائی ڈائریکٹر برائے مشرقِ وسطیٰ ہشام مہانا کا کہنا ہے کہ غزہ میں بجلی کی کمی کے باعث اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور  بجلی بند ہونے سے اسپتالوں کے مردہ خانوں میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ غزہ کے واحد بجلی گھر نے ایندھن کی قلت کی وجہ سے گزشتہ روز کام کرنا بند کر دیا تھا۔

ہشام مہانا نے اپیل کی ہے کہ فریقین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ شہریوں کی مشکلات کم کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }