70 سالہ کیریئر، 160 فلمیں، 2 آسکر ایوارڈز، مائیکل کین 90 برس کی عمر میں ریٹائر

50

70 سالہ کیریئر، 160 فلمیں، 2 آسکر ایوارڈز، مائیکل کین 90 برس کی عمر میں ریٹائر

برطانوی اداکار مائیکل کین نے 90 برس کی عمر میں فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

مائیکل کین ہالی ووڈ کا جانا پہچانا نام ہیں، ان کا کیریئر کئی دہائیوں پر محیط رہا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کی آخری فلم ‘دی گریٹ اسکیپر’ تھی جو 6 اکتوبر کو ریلیز ہوئی۔

اس فلم میں مائیکل کین نے جنگ عظیم دوم میں حصہ لینے والے فوجی اہلکار برنی جورڈن کا کردار ادا کیا جو 2014 میں اولڈ ایج ہوم سے بھاگ کر فرانس میں اتحادی افواج کی آزادی کا جشن منانے پہنچ گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کین نے کہا کہ میں کہتا رہتا تھا کہ ریٹائر ہوجاؤں گا، تو اب میں ریٹائر ہو رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب میں لیڈ رول نہیں کرسکتا، 90 برس کی عمر میں آپ کو لیڈ رول نہیں ملتے، آپ کو خوبصورت لڑکیاں اور لڑکوں کو کردار دینا پڑتے ہیں، تو میں نے سوچا کہ اب اتنا کام کافی ہے، مجھے چلنا چاہیے۔

مائیکل کین نے 70 برس کے فلمی کیریئر میں 160 فلموں میں کام کیا۔

انہیں 6 بار آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا جبکہ دو بار وہ آسکر جیتنے میں کامیاب ہوئے جبکہ انہیں گولڈن گلوب، بافٹا اور دیگر درجنوں ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }