اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7ہزار 28 ہوگئی

61
--فائل فوٹو
–فائل فوٹو

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7028 ہوگئی جبکہ 18 ہزار 500 فلسطینی زخمی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شہداء میں 3000 سے زائد بچے اور 1700سے زائد خواتین شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 ہزار کے قریب فلسطینی لاپتا ہیں جن کے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

علاوہ ازیں غزہ پٹی میں رات کو بھی اسرائیلی فوج نے بمباری کی اور مزید21 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے الزیتون محلے میں النادیم خاندان کے 4 منزلہ مکان پر بمباری کی گئی جس سے 10 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس مہاجر کیمپ میں ساطری خاندان کے گھر پر بمباری سے 3 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

وسطی غزہ پٹی کے نوصیرات کیمپ میں الحر خاندان کے گھر پر بھی بمباری کی گئی جس میں8 افراد شہید ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }