
ڈیفنس رایا اوپن گولف چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر لاہور گیریژن گولف کورس کے محمد عالم نے برتری حاصل کرلی۔
پروفیشنلز کی اوپن گولف چیمپئن شپ ڈیفنس رایا گولف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں جاری ہے۔
دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر محمد عالم نے 134 کے مجموعی اسکور کے ساتھ برتری حاصل کر لی ہے، وہ ٹین انڈر پار کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
اسلام آباد کے شبیر اقبال 136 کے مجموعی اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
رائل پام گولف کلب کے احمد بیگ کا دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر تیسرا نمبر ہے ان کا مجموعی اسکور 139 ہے۔
ڈیفنس رایا اوپن گولف چیمپئین شپ کے بقیہ 2 راؤنڈ میں ٹاپ 51 گولفرز مقابلہ کریں گے۔