
ورلڈکپ میچ میں کرکٹ قومی ٹیم کو شکست کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی لگ گیا۔
پاکستان ٹیم پر جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ قومی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 4 اوورز پیچھے تھی۔ آئی سی سی رولز کے مطابق ہر اوور پر 5 فیصد میچ فیس کی کٹوتی ہوتی ہے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جرمانہ قبول کرلیا ہے۔