ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

123
ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈز نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں عالمی تنظیم نے کہا کہ شمالی غزہ کا علاقہ ملیامیٹ ہوچکا ہے، پورا غزہ اسرائیلی حملوں کی زد پر ہے۔

ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈز نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کےلیے عالمی رہنماؤں کا ردعمل کمزور اور سست ثابت ہو رہا ہے۔

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے یہ بھی کہا کہ اسپتال زخمیوں سے اور مردہ خانے لاشوں سے اٹے پڑے ہیں۔

عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ غزہ میں زخمیوں کے اعضاء کی سرجری بغیر بے ہوش یا سُن کیے کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }