ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ فارغ

50
Print Friendly, PDF & Email

-----فائل فوٹو
—–فائل فوٹو

آئی سی سی ورلڈ کپ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکا کے وزیرِ کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق وزیرِ کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے، سری لنکا بورڈ کو بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد فارغ کیا گیا۔

سری لنکن وزیرِ کھیل کی جانب سے 1996ء کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو ذمے داری سونپ دی گئی ہے اور انہیں عبوری چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے وزیرِ کھیل کے آفس کی جانب سے بورڈ کو فارغ کرنے اور رانا ٹنگا کو ذمے داری سونپنے کا بیان جاری کیا گیا ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  وزیرِ کھیل کی جانب سے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی پینل تشکیل دیا گیا ہے، جس میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر وزیرِ کھیل نے پورے بورڈ سے استفعوں کا مطالبہ کیا تھا، جس پر بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے ایک روز قبل عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.