
امریکی شہر نیویارک میں بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کو سکھ کمیونٹی نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کو دیکھ کر سکھوں نےخالصتان کے نعرے لگائے اور ساتھ سخت سوالات بھی پوچھے۔
سکھوں نے ترنجیت سنگھ سندھو سے پوچھا کہ بھارتی حکومت سکھ رہنماؤں کو قتل کیوں کروا رہی ہے؟ کیا بھارتی حکومت ہردیپ سنگھ کے بعد گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کروانا چاہتی ہے؟
سکھ کمیونٹی کے یہ سخت سوالات سن کر بھارتی سفیر کو گوردوارے سے بھاگنا پڑا۔
جب ترنجیت سنگھ سندھو گوردوارے سے جانے لگے تو سکھ کمیونٹی نے ان کی گاڑی کے سامنے خالصتان کے پرچم لہرا دیے۔