ابوظہبی(اردوویکلی)::یواے ای کے 52ویں قومی دن کی خوشی میں الذکی انجینرنگ وکنٹریکٹنگ کمپنی ابوظہبی میں ایک سادہ مگرپروقار تقریب کااہتمام کیاگیا۔ پورے آفس کویواے ای کے پرچموں،غباروں اورآرائشی بینروں سے سجایاگیاتھا۔۔مینجنگ پارٹنر الذکی انجینرنگ سیدعبدالرزاق نے ۤآفس مینجمنٹ اور اسٹاف کے ہمراہ یواے ای کے قومی دن کاکیک کاٹا اور پورے اسٹاف کو52ویں نیشنل ڈے کی مبارکبادپیش کی۔نمائندہ اردوویکلی سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے سیدعبدالرزاق نے کہا کہ یواے ای بھی ہمیں پاکستان کی طرح عزیزہے ہم ہمیشہ یواے کاقومی دن بڑے جوش وخروش سے مناتے ہیں کیونکہ اس ملک سے ہماری دلی وابستگی ہے ۔اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا لہذاہمارافرض بنتاہے کہ اس ملک کے ساتھ وفاداری نبھائیں،میری دعاہے اللہ تعالی یواے ای کے تمام حکمرانوں اور عوام کوعمردرازعطاکرے اور ہمیں یہ توفیق دے کہ ہم یہاں کی تعمیروترقی میں اپنا رول اداکرتے رہیں ۔ہم یواے ای کے ہردلعزیز حکمرانوں اور رعایاکو52ویں عیدالوطنی کی مبارکبادپیش کرتے ہیں ۔اللہ تعالی امارات کومزیدترقی وخوشحالی نصیب فرمائے آمین ۔