محمدزبیراعوان کی جانب سے چوہدری محمدسرورکے اعزازمیں گرینڈظہرانہ

ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی بڑی تعدادمیں شرکت

151

محمدزبیراعوان کی جانب سے سابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکے اعزازمیں گرینڈظہرانہ

ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی بڑی تعدادمیں شرکت۔

ابوظہبی(اردوویکلی):: گزشتہ روز چیف ایگزیکٹوآفیسررائٹ اینگل آف کمپنیزیواے ای محمدزبیراعوان نے سابق گورنرپنجاب ،چئیرمین گرینڈ اوورسیز کلب وچئیرمین سرور فاؤنڈیشن چوہدری محمدسرورکے اعزازمیں ابوظہبی کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں گرینڈ ظہرانہ تقریب کااہتمام کیا۔جس میں یواے ای بھر سے  پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیزیواے ای چوہدری نوازرشیدریحانیہ،صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاوید قریشی،انجینئیرچوہدری شیربہادر،آف شاہ پور،محمدریحان عظیم،مینجنگ ڈائریکٹرشینواری ریسٹورنٹ مصفح راجہ محمدشفیق جنجوعہ،چوہدری عامرجٹ،چوہدری مظہرحسین ریحانیہ،چوہدری حمزہ نوازریحانیہ،چوہدری طارق ڈائریکٹر آپریشنز ڈسکورپاکستان،حامدیاسین،رانا محمد نعیم سوشل میڈیا ہیڈ پی ایم ایل (ن)یواے ای ،محمدافتنان،مصطفی کمال سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی۔محمدزبیراعوان کی جانب سے دیئے گئے گرینڈ ظہرانہ میں آمدپر چوہدری محمدسرور اور انکی اہلیہ محترمہ پروین سرور چوہدری کو آمنہ زبیر،اریبہ زبیر اورمحمد زنیر نے پھول پیش کرکے خوش آمدیدکہا۔میزبان محمدزبیراعوان نے تمام مہمانوں کی تقریب میں شرکت پرشکریہ اداکیا۔تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمدسرور اورانکی اہلیہ محترمہ نے پرتکلف ظہرانہ کے اہتمام اورشرکت کرنے والے تمام مہمانوں کی  تشریف آوری اور انکی محبتوں اور چاہتوں پرانکاشکریہ اداکیا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }