طارق جاوید قریشی کی جانب سے سینئیرصحافی محمداقبال کے اعزازمیں ظہرانہ
طارق جاوید قریشی کی جانب سے بلجیئم سے آئے ہوئے
سینئیرصحافی محمداقبال کے اعزازمیں ظہرانہ
ممتازپاکستانی کمیونٹی ممبران کی شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزممتازپاکستانی بزنس مین مینجنگ ڈائریکٹرلارڈویز/رائٹ وے جنرل ٹرانسپورٹ وصدرگرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاوید قریشی نے بلجیئم سے آئے ہوئے سینئیرپاکستانی صحافی محمداقبال کے اعزازمیں اپنی رہائش گاہ پرخصوصی ظہرانہ تقریب کااہتمام کیاجس میں پاکستانی کمیونٹی کی دیگرممتازشخصیات سینئیرمسلم لیگی رہنماراجہ محمدشفیق جنجوعہ،جنرل سیکریٹری پی ایم ایل (این)ابوظہبی فاروق وڑائچ،چوہدری محمداکرام جوڑا،چوہدری محمداصغر،محمداشرف قریشی،ندیم گل اور محمدبلال نے شرکت کی۔مہمانوں کی تواضع کے لیئے پرتکلف کھانوں کااہتمام کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سینئیرصحافی محمداقبال نے پرتکلف ظہرانہ کے اہتمام اورپرجوش استقبال پر میزبان طارق جاوید قریشی اور دیگرشرکت کنندگان کاشکریہ اداکیا۔