دبئی پولیس کی جانب سے پاکستانی پولیس افسران کوتعریفی ایوارڈ سے نوازاگیا
پنجاب پولیس کے بہادرافسران کی دنیا بھرمیں شاندارکارکردگی کااعتراف
پنجاب پولیس کی شاندارکارکردگی کااعتراف بیرونی ممالک میں بھی
یواے ای کے نائب صدرووزیراعظم اورحاکم دبئی
عزت مآب شیخ محمدبن راشدالمکتوم کی جانب سے
پاکستانی پولیس افسران محمدایازسلیم،خالدنوازوریاہ اورچمن شہزاد کوایوارڈسے نوازاگیا
دبئی(چوہدری ارشدسے)::متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور حکمران دبئی عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سرپرستی میں دبئی پولیس کی جانب سے 3روزہ "ورلڈپولیس سمٹ”2024 ورلڈ ٹریڈ سینٹردبئی میں منعقدہوا جس میں دنیابھرسے 100 سے زائد پولیس ہیڈز نے شرکت کی۔ سمٹ میں قابل فخربات پنجاب پولیس کے 3نڈراوربہادر اورانتہائی قابل افسران سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم، آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے انسپکٹراور انچارج سپیشل آپریشنز سیل گوجرانوالہ خالد نوازوریا اور سب انسپکٹر چمن شہزاد کودبئی پولیس کے سربراہ عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے قانون نافذ کرنے کے شعبے میں خدمات کے اعتراف اور دونوں ممالک کی طرف سے انتہائی مطلوب مجرموں کی گرفتاری اور حوالگی کے میدان میں باہمی تعاون کے اعتراف میں تعریفی اسناد اور اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازاگیا۔دیارغیرمیں اور بالخصوص دنیابھرکے شعبہ پولیس کے اس عظیم سمٹ میں پاکستانی پولیس کے نڈراوربہادرافسران کی دنیابھرمیں شاندارکاکردگی کوسراہاجانا پاکستان کے لیئے قابل فخرہے ان افسران نے اوورسیزکمیونٹی کا سر فخرسے بلندکردیااور پوری دینا کویہ پیغام دیا کہ ہم ہماری بہادر پولیس دنیا کی کسی بھی پولیس سے کم نہیں۔ یقیناًیہ پنجاب پولیس اور پاکستان کے لیے بڑے اعزاز اورفخر کی بات ہے ۔
پریذیڈنٹ پولیس میڈل کے حامل گوجرانوالہ پولیس کے انتہائی باصلاحیت اور قابل فخر انسپکٹر خالد نواز وریاہ اب تک دنیا بھر کے مختلف ممالک سے سنگین جرائم کا ارتکاب کرکے بیرون ممالک فرار ہونے والے 200 سے زائدشتہاری ملزمان کو ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کے تعاون سے گرفتار کرکےپاکستان واپس لا چکے ہیں جس میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے