ہم سب کی ذمہ داری ہے مقامی قوانین کی پابندی کریں،(قونصل جنرل حسین محمد)

21
Print Friendly, PDF & Email

۔18 لاکھ پاکستانی یو اے ای کی ترقی میں معاون کردار ادا کر رہے ہیں

متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کادوسراگھرہے( قونصل جنرل حسین محمد)۔

دبئی۔(اردوویکلی): متحدہ عرب امارات تقریباً18 لاکھ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے جو اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، میڈیا کے نمائندگان سفارت خانے اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان پل کاکردار ادا کر رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارمتحدہ عرب امارات میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نے متحدہ عرب امارات میں مقیم میڈیا نمائندگان اور کمیونٹی ممبران کے اعزاز میں افطاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
قونصل جنرل حسین محمد نے کہا کہ افطاری کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ انتہائی ضروری رابطے کو بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کے آئوٹ ریچ اقدام کا حصہ ہے۔  متحدہ عرب امارات میں مقیم میڈیا کے نمائندوں اور کمیونٹی ممبران کا خیرمقدم کرتے ہوئے قونصل جنرل حسین محمد نے میڈیا کے مثبت اور موثر کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سفارت خانے اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان پل کاکردار ادا کررہے ہیں۔
آپ کا کردار اہم پیغامات پہنچانے اور کمیونٹی سے فیڈ بیک حاصل کرنے میں بہت اہم ہے جو ان کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔ حسین محمد نے کہا کہ یو اے ای تقریبا ً18 لاکھ پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے جو اس کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم واضح طور پر میزبان ملک کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان پاکستانیوں کی خدمات کو بروئے کار لایا جو تقریبا ً20 لاکھ خاندانوں کی روزی کا ذریعہ ہیں۔
قونصل جنرل نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم مقامی قوانین کی پابندی کریں اور مقامی معاشرے کے اصولوں اور حکومتی پالیسیوں کا احترام کریں۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کی بہتر آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں جو یقینی طور پر بہتر تعمیل کا باعث بنے گا۔قونصل جنرل حسین محمد کی پاکستان قونصلیٹ دبئی میں دی گئی افطار تقریب میں  پاکستانی سفارت خانہ ابوظہبی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن آفاق احمد ، قونصلیٹ اور سفارت خانہ کے افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.