عبدالمجید مغل اور غلام مصطفیٰ مغل کے بڑے بھائی عبدالرشید مغل کے انتقال پرختم قل کااہتمام

30

فائل فوٹومرحوم عبدالرشیدمغل

چئیرمین پاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای غلام مصطفیٰ مغل وصدرٹریڈونگ عبدالمجیید مغل  کےبڑے بھائی عبدالرشید مغل کے انتقال پر فاتحہ خوانی واظہارتعزیت

دعائے قل کا اہتمام مغل ہاؤس شارجہ میں کیا گیا

صدرپی ایم ایل (ن)یواے ای محمدغوث قادری،چئیرمین ابوظہبی ملک محبوب ربانی اعوان ،صدر جی او سی طارق جاوید قریشی ،ممبران پاکستانی کمیونٹی اورپی ایم ایل (ن)یواے ای کے کارکنان کی بڑی تعدادمیں شرکت اور اظہارافسوس

  مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی گئی۔ 

شارجہ(اردوویکلی):: صدر ٹریڈ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای عبدالمجید مغل اور چئیرمین پاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای  غلام مصطفیٰ مغل کے بڑے بھائی عبدالرشید مغل  جو گزشتہ دنوں قضآئے الہی سے جہان فانی سے رخصت کر گئے تھے ان کی مغفرت وبخشش کے لیئے  مغل ہاؤس شارجہ میں ختم قل کااہتمام کیاگیا-ختم قل کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجس کی سعادت حآفظ عظیم رفاعی نے حاصل کی ،تقریب کی  نظامت کے فرائض حافظ زاہد علی نے ادا کئے۔ ثناء خواں حضرات نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کیا- جن میں عامر بھٹی، سرفراز حسین مغل، ملک دوست اعوان، حافظ شکیل اور ڈاکٹر اکرام شہزاد شامل ہیں- حافظ عظیم رفاعی نے ایصال ثواب کے موضوع پرتفصیلی خطاب پیش کیابعدازاں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی-دعائے ختم قل میں صدر ٹریڈ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن عبدالمجید مغل، چئیرمن غلام مصطفیٰ مغل،صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات محمد غوث قادری،چئیرمین ابوظہبی ملک محبوب ربانی اعوان،صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاوید قریشی، مسلم لیگی رہنما قاضی نثار،طارق محمود ،مرزاظفرمحمود،غلام مرتضی مغل، حسیب مغل، رمیز مغل، حماد مغل، طارق جاوید مغل، منیب طیب، فرحان مجید مغل، سفیان مجید مغل،چوہدری خالد بشیر، محمد جمیل بنگیال، شوکتِ محمود بٹ، شہزاد بٹ، حاجی محمد نواز، چودھری صغیر، ملک دوست محمد اعوان، رانا محمد اقبال، راجہ ارشد، رانا وہاب، ، سہیل گھمن. راجہ عابد. غلام محی الدین. سرفراز مغل .چوہدری بشیراحمد شاہد . خرم رشید، عارف عامر منہاس، عامر بھٹی، طارق مغل، جاوید ملک، چوہدری رمضان شان، زاہد چوہدری، عبدالرشید چغتائی، راجہ ظہیر،محمد شیراز اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی- ختم قل کی تقریب میں شریک لوگوں نے مرحوم عبدالرشید مغل کے لئے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے-یاد رہے مرحوم حاجی طارق مغل، سرفراز مغل کے پھوپو زاد بھائی، محمد حسیب احمد مغل، رمیز احمد مغل اور محمد حماد علی کے والد تھے-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }