تمام مساجد میں جمعہ کا خطبہ اور دعا 10 منٹ سے زیادہ نہ ہو
اس کاآغآز کل 28 جون سے ہوگاجواکتوبرتک جاری رہیگا
یہ اقدام شدیدگرمی کی باعث اٹھایاگیاہے
ابوظہبی(اردوویکلی):: جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور، اوقاف، زکوٰۃ نے متحدہ عرب امارات میں مساجد کے تمام مبلغین کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعہ کے خطبہ کو مختصر رکھیں خطبہ کا دورانیہ اور نماز 10 منٹ سے زیادہ نہیں ہوناچاہییے ،اس کاآغاز کل، جمعہ 28 جون سے ہوگاجو اکتوبر کے اوائل تک رہیگا۔اس کی بنیادی وجہ درجہ حرارت میں شدیداضافہ ہے
یہ عبادت گزاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور خدا کے گھر کی زیارت کرنے والوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہے۔