رپورٹاج پراپرٹیزکا پاکستان میں توسیع سے پہلےایمپائر ہولڈنگ کے ساتھ تعاون کا اعلان

معروف کرکٹراحمدشہزادکوبرانڈایمبیسیڈربنانے کااعلان

78

یواے ای کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی رپورٹاج پراپرٹیزکاپاکستان میں نیٹ ورک کے فروغ کے لیئے ایمپائرہولڈنگ کے ساتھ شراکتی معاہدہ

اگلے چندمہینوں میں پاکستان میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔(اینڈریانیوسیرا)

دبئی کی طرح پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹرمیں بھی جدت لاناچاہتےہیں

پاکستان میں  ایک کروڑ سے زائدگھروں کی ضرورت ہے(راجہ فیصل افتخار)

اس بیرونی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیداہونگے(عاصم افتخار)

رپورٹاج ایمپائر رئیل اسٹیٹ کمپنی کا معروف پاکستانی کرکٹراحمد شہزاد کو

پاکستان میں توسیع کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::رپورٹاج پراپرٹیز ابوظہبی نے ابوظہبی کے ایک معروف فائیواسٹارہوٹل میں اپنے گرینڈسیلزایونٹ(روڈ شو) کاانعقاد کیا۔متحدہ عرب امارات کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی رپورٹاج پراپرٹیز نے پاکستان میں اپنی منصوبہ بندی کی توسیع سے قبل لاہور ہیڈ کوارٹر ایمپائر ہولڈنگ کے ساتھ تعاون کا اعلان کیاانہوں نے پاکستان کے سابق اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا۔
چیف ایگزیکٹوآفیسر رپورٹاج پراپرٹیز اینڈریا نیوسیرا نے کہا کہ پاکستان مواقع کی سرزمین ہے اور ایمپائر ہولڈنگ کے ساتھ کام کرنے سے انہیں کامیابی کا یقین ہے۔ فوربس مڈل ایسٹ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ بااثر رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے 2024 لیڈروں میں سے ایک کے طور پر نامزد،مسٹر نوسیرا نے کہا کہ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کمپنی کے مضبوط نکات میں سے ایک ہے اور وہ اگلے  چند مہینوں میں پاکستان میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ جس میں بتدریج اضافہ ہوتا جائیگا۔ نیوسیرا نے کہا کہ رپورٹاج کے مینا(مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ یا گلف پراجیکٹس میں سے کوئی بھی گروی نہیں ہے۔ یہ مضبوط مالیاتی بنیاد، انہیں ممکنہ سرمایہ کاروں کو اچھی قیمت پیش کرنے کے قابل بناتی ہے۔
 مینجنگ ڈائریکٹرایمپائر ہولڈنگ راجہ فیصل افتخار نے ورلڈ بینک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سالانہ ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شروع کیئے جانے والے ہمارے تعمیراتی منصوبہ جات سے تعمیراتی شعبہ سے منسلک سینکڑوں دیگر صنعتوں کوفائدہ پہنچے گا، اس طرح پاکستان کو معاشی طور پر فروغ ملے گا۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑی آبادی اس نوعیت کے تعاون کے لیے بہت زیادہ مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ریئل اسٹیٹ کمپنیاں یاڈویلپرزصارفین سے کیئے گئے وعدوں کے باوجود ڈیلیور نہیں کرپاتیں ہم اس اعتماد کوبحال کریں گے اور لوگوں کومناسب قیمت میں خوبصورت گھردینگے انشااللہ۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے معروف کرکٹر اور اسٹاربیٹسمین احمد شہزاد کو برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کیا، کیونکہ وہ کمپنی کی طرح ایماندار، قابل اعتماد، گھروں کی ضرورت والوں کے بارے میں فکر مند اور دیانتدار ہیں۔
احمد شہزاد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انہوں نے اس پروجیکٹ کے لیے اس لیئے سائن اپ کیا کیونکہ یہ کمپنی ایک مضبوط ساکھ کی  مالک ہے اورایماندار ہے جو تکمیل تک اپنے وعدے پورے کرے گی۔ ان کا خیال ہے کہ اس سے ان لوگوں کو فائدہ پہنچے گا جو سرمایہ کاری پر واپسی کے ساتھ اپنی محنت کی کمائی کو بین الاقوامی معیار کے منصوبے میں لگانے کے خواہاں ہیں۔
 اس موقع پرچیف ایگزیکٹوآفیسررپورٹاج امپائر پراپرٹیز پاکستان مسٹرعاصم افتخار نے کہا۔ "ہماری توجہ ایسے منصوبوں کی فراہمی پر مرکوز ہو گی جو عالمی بہترین طریقوں پر عمل پیرا ہوں، اس طرح مقامی مارکیٹ میں اعتماد کی کمی کو دور کریں اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں عاصم نے کہا کہ ہمارے تعمیراتی منصوبوں سے پاکستان میں جابز کے ہزاروں مواقع پیداہونگے جوملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیئے سودمندثابت ہونگے
رپورٹاج ایمپائر پراپرٹیز، رپورٹاج انٹرنیشنل کا ذیلی ادارہ اور رپورٹاج پراپرٹیز یو اے ای اور رپورٹاج ایمپائر پراپرٹیز پاکستان کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ، پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں ایسے مکمل منصوبوں کی فراہمی کے ذریعے انقلاب لانے کے لیے تیار ہے جو شاندار قیمت اور جدید ڈیزائن پیش کرتے ہیں۔ کمپنی کے توسیعی منصوبوں میں پاکستان بھر کے بڑے شہروں میں دفاتر کھولنا، معیشت کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری شامل ہے۔
۔20 سال سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ، رپورٹاج پراپرٹیز متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے پرائیویٹ ڈویلپرز میں سے ایک ہے، جس کے پروجیکٹ ابوظہبی، دبئی،سعودی عریبیہ،افریقہ  اور اب مصر میں ہیں۔ کمپنی جدید اور سستی رہائش کے حل فراہم کرنے کے لیے وقف ہے جو سرمایہ کاروں کو شاندار قیمت اور خریداروں کو محفوظ، آرام دہ گھر پیش کرتے ہیں۔ رپورٹاج پراپرٹیز بروقت فراہمی اور بے مثال معیار زندگی کے ساتھ گھر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
رپورٹارج ایمپائر تعاون کا آغاز لاہور سے ہوگا، جس میں پاکستان کے کئی دوسرے شہروں جیسے اسلام آباد اور کراچی میں توسیع کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔ ہر پروجیکٹ میں بہترین انجینئرنگ اور ڈیزائن کے ساتھ دبئی کے معیارات کے مطابق سہولیات ہوں گی۔ڈائریکٹر ڈیزائن وڈویلپمنٹ طاہرمحمودنے نمائیندہ اردوویکلی کے سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارامشن پاکستان میں جدہدٹیکنالوجی کے استعمال سے اپنے تمام تعمیراتی منصوبوں میں جدت اور اپنے صارفین کونہائت افورڈیبل پرائس پرشاندارگھروں کی فراہمی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }