شارجہ(اردوویکلی):: گزشتہ دنوں شارجہ چیمر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پاکستان بزنس کونسل شارجہ کا قیام چند روز پہلے قائم کر دیا گیا تھا ۔بانی ممبران ڈاکٹر ایس ایم طاہر،سید سلیم اختر خالد حسین چوہدری ،عامر حسن ،سلمان وصال ،راجہ سرفراز ،حاجی محمد یاسین، ساجد چیمہ، سید عزیز اللہ آصف، سہیل خاور، صفدر راشد، فرزانہ منصور،محمد فاروق،میاں عمر ابراہیم ،ظہیر احمد، خاور حسین، علی رافع،سید آصف زمان، ڈاکٹر ہادی شاہد نے متفقہ طور پر اتفاق رائے سے درج ذیل عہدیداران کا چناو کیا جس کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر ایس ایم طاہر ،فرسٹ وائس چیئرمین سید سلیم اختر،سیکنڈ وائس چیرمین عامر حسن،اعزازی سیکٹری سلمان وصال۔ڈائریکٹر ایڈوائزری بورڈ خالد حسین چوہدری،ڈائریکٹر میڈیا کمیٹی، خاور حسین،ڈائریکٹر وومن ونگ فرزانہ منصور،ڈائریکٹر ایونٹ کمیٹی، ظہیر احمد،ڈائریکٹر کواڈینیشن صفدر رشید،ڈائریکٹر ممبر شپ حاجی محمد یاسین،ڈائریکٹر فنانس محمد فاروق،ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی میاں عمر ابراہیم،شامل ہیں
عہدیداروں کے منتخب ہونے پر تمام افراد کومبارک باد دی گئی اور عہد کیا گیا کہ پاکستانی کاروباری برادریوں کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے گا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی روابط اور سرمایہ کاری میں اضافہ اتفاق رائے سے آگے بڑھایا جائے گا آئندہ ہونے والی کاروباری سرگرمیوں اور سیمینار کی منصوبہ بندی کی جائے گی جلد ہی ویب سائٹ بنائی جائے گی جس میں آیندہ ہونے والی سرگرمیوں، منصوبہ بندی اور دیگر پروگراموں کی تشہیر کی جائے گی۔