انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈاکاونٹنٹس آف انڈیاکے زیراہتمام دیوالی تقریب کاانعقاد۔
ممبران کے علاوہ مختلف کمیونٹیزکی شرکت
انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈاکاونٹنٹس آف انڈیاابوظہبی چیپٹرکے زیراہتمام دیوالی تقریب کاانعقاد۔
ممبران کے علاوہ ابوظہبی میں مقیم مختلف کمیونٹیز اورسماجی شخصیات کی شرکت۔
ابوظہبی(نیوزڈیسک)گزشتہ دنوں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈاکاونٹنٹس آف انڈیاابوظہبی چیپٹرکے زیراہتمام دیوالی کی رنگارنگ تقریب کاانعقادابوظہبی کے ایک معروف تفریحی مقام پرمنعقدکیاگیا۔دیوالی کی اس سالانہ تقریب میں آئی اے سی اے ابوظہبی چیپٹر کی مینجمنٹ ،ممبران ،کے علاوہ ابوظہبی میں مقیم دیگرکمیونٹی ممبران نے بھی شرکت کی ۔دیوالی کے اس تہوار کوہرشرکت کرنے والے نے خوب انجوائے کیا۔جس میں بچوں، نوجوانوں ،خواتین اور ہرعمر اور طبقے کے افرادنے بڑے جوش وخروش سے شرکت کی۔
ہرطبقہ عمر کے لیئےمختلف اور رنگارنگ پروگرام میں ثقافتی پرفارمنس، لوک رقص، لائیو میوزک / آرٹسٹ پرفارمنس ، خالص بھنگڑا اور دیگر تفریح کے ساتھ بچوں کی تفریح کے لیئے مختلف گیمزموجودتھیں مہمانوں کی تواضع مختلف قسم کے مزیدار کھانوں سے کی گئی ۔اس موقع پرقرعہ انازی کے ذریعے شرکت کنندگان میں بڑی تعداد میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے۔مردوں،اورخواتین نے دیوالی کی یادگارتقریب منانے کے لیئے اسی مناسبت سے خوبصورت لباس بھی زیب تن کررکھے تھے۔ مقامی فنکاروں نے دیوالی کے تہوار کے علاوہ ہندوستان ،پاکستان کے کے شہرہ آفاق گلوکاروں کے گیت پرانے گیت گاکرخوب داد وصول کی ۔دیوالی دھماکا تہوار دیوالی اور ہندوستانی ثقافت کی تمام خوشیوں، رنگوں اور رونقوں کوپیش کیاگیاجس سے ہر ایک لطف اندوزہوا۔