پاکستان کے پہلے ملکی ساختہ آبزرویشن سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ
اسلام آباد(ںیوزڈیسک)::پاکستان نے شمالی چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اپنا پہلا ملکی ساختہ آبزرویشن سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔ یہ اعلان پاکستان کے خلائی ادارے، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن ‘سپارکو’ نے کیا۔
رائٹرز کے مطابق، ‘پی آر ایس سی -01’ سیٹلائٹ پاکستان کی صلاحیتوں، خاص طور پر قدرتی وسائل کی نگرانی اور انتظام، آفات سے نمٹنے، شہری منصوبہ بندی، اور زرعی ترقی کے شعبوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔