یواے ای میں مقیم تمام پاکستانی بہن بھائیوں کو عیدالاضحی مبارک۔(سفیرپاکستان)

72

یواے ای میں مقیم تمام پاکستانی بہن بھائیوں کوعیدالاضحی مبارک۔(سفیرفیصل نیازترمذی)

ابوظبی(اردوویکلٰی)::عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پریواے ای میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیرجناب فیصل نیازترمذی نے کہا کہ میں اپنی اور سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے عید کے اس پر مسرت موقع پر میں اپنے تمام پاکستانی بہن بھائیوں کو عید سعید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔عیدالاضحی ہمیں ایثار اورقربانی کادرس دیتی ہے لہذامیں متحدہ عرب امارات میں بسنے والے تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں یہاں پر رہنے والے مالی مشکلات کے شکار اپنے پاکستانیوں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ وہ لوگ بھی اپنے پیاروں کے ساتھ عیدکی خوشیاں مناسکیں۔سال 2025کومتحدہ عرب امارات کے صدرعزت مآب شیخ محمدبن زایدنے کمیونٹی کاسال قراردیاہے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی اورپاکستان قونصلیٹ دبئی نے کمیونٹی کی فلاح وبہبودکے لیئے متعددایونٹس منعقدکیئے آپ سب بھی انفرادی اوراجتماعی لیول پردیارغیرمیں بسنے والے اپنے ضررورت مند بہن بھائیوں کی مددکرکے انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔اللہ ہم سب کاحامی وناصر ہو۔پاکستان زندہ باد۔۔۔پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی پائیندہ باد۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }