یوم آزادی پاکستان کی 78 ویں سالگرہ، ایکسپو سنٹر دبئی میں میگا پبلک ایونٹ کاانعقاد
وطن سے دور ساٹھ ہزار سے زائد محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کی بھرپورشرکت
دبئی میں یوم آزادی پاکستان کا78واں جشن شان وشوکت سے منایاگیا
تقریب میں عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کی خصوصی شرکت۔
جشن آزادی کی پروقارتقریب میں 60 ہزار سے زائدمحب وطن پاکستانیوں کی شرکت۔
شاندار ایونٹ کے کامیاب انعقاد پریواے ای کی حکومت اور پاکستانی کمیونٹی کامشکورہوں(سفیرفیصل نیازترمذی)![]()
دبئی (اردوویکلی)::یوم آزادی پاکستان کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پرایکسپو شاندار تقریبات کا آغاز ایکسپو سنٹر دبئی میں میگا پبلک ایونٹ کاانعقاد پاکستان ایسوسی ایشن دبئی ، ایمرٹس لورز پاکستان ،اور دبئی پولیس کے تعاون سے منعقد ھواجس میں 60ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اس لحاظ اسے دنیا میں ھونے والے جشن آزادی پاکستان کا سب سے بڑا ایونٹ بھی کہاجاسکتاہے
ایونٹ ایک بڑے سینٹر میں منعقد ھوا دبئی پولیس کے سیکورٹی اور مہمان نوازی کے اعلی انتظامات، شرکاء کا جوش و خروش اور کیمونٹی کے ھر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی شرکت نے تقریب کو یادگار اور شاندار بنا دیا ،آغاز میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی پریڈ ، روایتی لباس اور جھنڈوں کے ساتھ سماں باندھ دیا، ھر صوبے کی ثقافت کو خوب صورت انداز میں پیش کیا گیا ،شرکاء وطن کی محبت سے سرشار قومی لباس میں قومی دھنوں پر رقص ،حاضرین نے ھر صوبے کی جھلک کو جی بھر کر داد دی۔اس گرینڈتقریب کاآغاز پاکستان اور یواے ای کے ترانوں سے ہوا، قومی ہیروز کی قربانیوں اور خدمات کے بارے ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی یہ فلم ھمیں یاد دلا رھی تھی کہ پاکستان کی بنیاد ہمارے بزرگوں کی قربانیوں پر ھے پاکستان کا مستقبل ھماری یک جہتی پر ھے ، پروگرام کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے بار بار گونجتے رھے ،ثقافتی نمائش، لوک پرفارمنس ،آرٹ نمائش، اور پاکستانی کھانوں کے سٹال بھی تقریبات کا حصہ تھے ، شرکاء نے دل کھول کر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا اور رقص کیا
قونصل جنرل پاکستان دبئی حسین محمد نے ایمڑیس لورز پاکستان ، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، اور حکومت دبئی اور دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا، کہ پاکستانیوں کا متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں اھم رول ھے پاکستانیوں پر زور دیا کہ میزبان ملک کے اصولوں اور پالیسیوں کا احترام کرتے ھوئے مقامی قوانین کی پاسداری کریں، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام نے آزاد وطن کی جہدوجہد میں دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اتحاد ترقی اور برادری کے جذبے کی اہمیت کا اعادہ کیا
سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزئ نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میگا ایونٹ کے لئے 60 ھزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی، سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے کہا یہ تقریب نہ صرف ہمارے اتحاد، ثقافت اور حب الوطنی کی حقیقی عکاسی کرتی ہے بلکہ لگن، ٹیم ورک اور بہترین کارکردگی کی ایک متاثر کن مثال بھی ہے ۔ آپ کی محنت، وژن، اور عزم نے ایک ایسا لمحہ پیدا کیا ہے جو آنے والے سالوں تک کمیونٹی کی طرف سے پسند کیا جائے گا۔ 14 اگست جشن ازادی کے حوالے سے یہ میگا ایونٹ دنیا میں منعقعد ھونے والے پروگراموں میں سب سے بڑا اور شاندار پروگرام تھا جس میں 60 ھزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی پاکستان کے فنکاروں اور گلوکاروں نے دوسرے دور میں چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد و جموں کشمیر کی ثقافتوں کا مظاہرہ کیا یہ ایک شاندار تقریب کا آغاز تھا جس میں دبئی کی شام پاکستان کی محبت سے رنگین ھو گئی ۔
شرکا ء نے ایک ایک قدم پر بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دیا اور اس عزم کااعادہ کیا کہ ھم وطن کو ترقی امن اور محبت کی راہ میں ھمیشہ قدم سے قدم ملاکرچلیں گے
شرکائے تقریب نے یو ای اے حکومت اور دبئی پولیس کے تعاون کو بہت سراہا کہ میگا ایونٹ ان کے تعاون کے بغیر اس شان سے منعقد نہیں ھو سکتا تھا۔ 14 اگست کی شام دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستان کاقومی پرچم لہرایا جائیگا۔