سفارت خانہ پاکستان ابوظبی میں تزئین و آرائش کے بعد کے نادرا ہال کا افتتاح

93

سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں تزئین وآرائش شدہ نادرا ہال کا افتتاح۔

سفیرپاکستان اورچئیرمین لاری ایکسچینج عباس درویش لاری نے ہال کاافتتاح کیا۔

سفیرفیصل نیازترمذی کاایک اورسنہری کارنامہ جوہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

ابوظہبی(چوہدری ارشد):: گزشتہ روزسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں تزئین وآرائش شدہ نادراہال کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی،جس میں سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کے افسران اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ہیڈ آف چانسری کرن  کاظمی نے انجام دیئے۔
۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے لاری ایکسچینج کے چیئرمین جناب عباس درویش لاری کے ہمراہ سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی تزئین و آرائش شدہ نادرا ہال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پراپنے خیرمقدمی کلمات میں، سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے اس سہولت کی تزئین و آرائش میں تعاون کرنے پر لاری ایکسچینج کی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ قونصلر ہال کے حالیہ افتتاح اور اب اپ گریڈ شدہ نادرا ہال کے ساتھ، سفارت خانے کے زائرین کے بیٹھنے کی گنجائش 200 سے بڑھ کر 500 ہو گئی ہے، جس سے کمیونٹی ممبران کے لیے خدمات کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
سفیر نے مزید کہا، "مجھے خوشی ہے کہ، ہماری اجتماعی کوششوں سے، پاکستانی شہری اب سفارت خانے میں خدمات حاصل کرتے ہوئے زیادہ موثر رسائی اور بہتر سہولیات کا تجربہ کر سکتے ہیں۔”
سفیر ترمذی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو بڑھانا اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے مشن کی طرف سے موثر قونصلر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمیشہ ان کی ترجیح رہی ہے
لاری ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹوآفیسر جناب فواد عباس درویش لاری کی جانب سے، ہیڈ کسٹمر سروسز ڈیپارٹمنٹ سید ذوالفقار حیدر بلگرامی نے کمیونٹی ویلفیئر پروجیکٹ میں تعاون کرنے کا موقع فراہم کرنے پر سفیر کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاری ایکسچینج قانونی اور شفاف ذرائع سے ترسیلات زر کی سہولت فراہم کرکے متحدہ عرب امارات میں ہزاروں پاکستانیوں کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔
سفیر نے تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کو بروقت انجام دینے کے لیے چانسری کی سربراہ محترمہ کرن کاظمی،امتیازاحمدخٹک، ٹیم کے دیگرممبران، اور لاری ایکسچینج کے تعاون کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے نادرا ہال میں اپنے رضاکارانہ فن پارے فراہم کرنے پرمعروف ماڈل ڈیزائینر منظور ک حسرت کا  شکریہ ادا کیا
یاد رہے نادرا ہال کی تزئین وآرائش سے قبل اسی طرح پاسپورٹ ہال میں توسیع  بھی موجودہ سفیر کے دورمیں ہی کی گئی ۔نادرا ہال میں  توسیع اور اسے خوبصورت بنا دینے  سے یہاں شناختی کارڈ اور دیگرقونصلر سروسز کے لیئے آنے والے کمیونٹی ممبران  اورفیملیز  ائیرکنڈیشنڈ اورپرسکون ماحؤل میں بیٹھ کرقونصلرسروسزحاصل کرسکیں گے اس طرح سفیرفیصل نیازترمذی کے سنہری کارناموں میں  اورایک اورسنہری کارنامہ کااضافہ ہے جوہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }