فلائی جناح 29 اکتوبر سے دبئی اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کریگی

33

فلائی جناح 29 اکتوبر 2025 سے دبئی اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کریگی۔

نئی براہ راست پروازوں کے آغاز سے مسافروں کومزید سہولت حاصل ہوجائیگی(سفیرفیصل ترمذی)

 دبئی (اردوویکلی):: پاکستان کی ایک  کم لاگت والی نجی فضائی کمپنی فلائی جناح نے لاہورسے دبئی کے لیئے نان اسٹاپ نئی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو 29 اکتوبر 2025 سے شروع ہوگی۔
فلائی جناح ایئر لائن علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان29اکتوبر 2025 سے نان اسٹاپ پروازوں کاآغازکریگی ۔ پروازیں ہفتے میں 2 بار، ہر بدھ اور اتوار کو طے کردہ شیڈول کے مطابق چلیں گی ۔
فلائی جناح پہلے ہی شارجہ سے پروازیں چلارہی ہے مسافروں کو اب لاہور سے متحدہ عرب امارات کے دو بڑے شہروں شارجہ اور دبئی تک براہ راست رسائی حاصل ہوجائیگی۔جبکہ یہ کیریئر پہلے ہی لاہور کو ریاض، جدہ، دمام اور بحرین سے جوڑتاہے
متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرفیصل نیازترمذی نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ فلائی جناح کے اس نئے روٹ پربراہ راست پروازوں کے آغاز سے مسافروں کوکم وقت میں اپنی منزل پرپہنچ جانے کی سہولت میسرہوجائگی جوخوش آئند اقدام ہے

معلومات کے لیئے ٹریول ایجنٹس/سیلزآفس یا ٹال فری نمبر600508001 پررابطہ کیاجاسکتاہے

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }