ابوظہبی میں ’’گلوبل فوڈ ویک‘‘ کا آغاز، خوراک کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2

ابوظہبی میں ’’گلوبل فوڈ ویک‘‘ کا آغاز، خوراک کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

ابوظہبی(اردوویکلی)::گلوبل فوڈ ویک کا آغاز آج ابوظہبی میں ہوا، جس کا مقصد خوراک کے شعبے میں عالمی تعاون، اختراع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔یہ ایونٹ ابوظہبی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی ، خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور و زرعی اختراع، اور ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس کے تعاون سے مودون ہولڈنگ کی ایک کمپنی ایڈنیک گروپ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔
گلوبل فوڈ ویک میں حکومتی و نجی اداروں اور خوراک و مشروبات کی عالمی کمپنیوں کی ریکارڈ شرکت دیکھنے میں آ رہی ہے۔یہ ایونٹ 23 اکتوبر تک ایڈنیک سینٹر ابوظہبی میں جاری رہے گا اور اس میں خوراک میں جدت، جدید زرعی ٹیکنالوجی، سپلائی چین، پائیداری، غذائیت، فوڈ سیکیورٹی اور ریگولیٹری پالیسی جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔ مزید برآں، اس تقریب کو اقوام متحدہ کی خوراک و زراعت کی تنظیم کی اسٹریٹجک شراکت حاصل ہے۔اہم تقریبات میں چوتھی ابوظہبی انٹرنیشنل فوڈ ایگزیبیشن ، گیارہویں ابوظہبی ڈیٹ پام ایگزیبیشن — جو مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں کھجور کی صنعت کے لیے نمایاں ترین علاقائی تقریب ہے — کے علاوہ پہلی بار منعقد ہونے والے گلوبل فوڈ ٹاکس اور ایگری کلچرل انویسٹمنٹ فورم شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پروٹین آلٹرنیٹوز انیشی ایٹو اور ایگری ٹیک فورم بھی ’’گلوبل فوڈ ویک‘‘ کا حصہ ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }