قونصل جنرل حسین محمد نے گلفوڈ مینوفیکچرنگ 2025 میں پاکستانپویلین کا افتتاح کیا۔
گل فوڈ مینوفیکچرنگ فیسٹیول 2025دبئی میں پاکستان کی جدید فوڈ ٹیکنالوجی کی نمائش
دبئی(نیوزڈیسک) گزشتہ روز ورلڈٹریڈسینٹردبئی میں منعقدہ گلفوڈمینوفیکچرنگ 2025 میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر علی زیب خان، پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین شبیر مرچنٹ اور پاکستانی نمائش کنندگان نے شرکت کی۔
قونصل جنرل حسین محمد نے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے 11 نمائش کنندگان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی چھتری تلے شرکت کر رہے ہیں، جن میں سے سات فوڈ پیکیجنگ اور پروسیسنگ سیکٹر اور چار فوڈ اجزاء کی صنعت سے ہیں۔ شرکت کرنے والی کمپنیاں بشمول خوراک کے اجزاء، پروسیسنگ اور پیکیجنگ سلوشنز، پرنٹنگ، لیبلنگ، اور عالمی خوراک اور مشروبات کی صنعت کے لیے سپلائی چین ٹیکنالوجیز مصنوعات اور خدمات کی متنوع رینج کی نمائش کر رہی ہیں، ۔
حسین محمد نے کہا کہ دنیا بھر سے 2,500 سے زائد نمائش کنندگان کے ساتھ گلفوڈ مینوفیکچرنگ کھانے اور مشروبات کی تیاری کے شعبے میں جدت، پائیداری اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے والے ایک اعلیٰ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دبئی ایک علاقائی اور عالمی تجارتی مرکز ہونے کی وجہ سے پاکستانی فرموں کے لیے بین الاقوامی خریداروں سے رابطہ قائم کرنے، نئی منڈیوں کی تلاش اور اپنی برآمدات کو بڑھانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔
علی زیب خان نے کہا کہ قونصلیٹ کے کمرشل سیکشن نے پاکستانی نمائش کنندگان کو تقریب میں ان کی موثر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کیا