شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا طریقہ کار بتادیا

103

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی رائے ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہان کا تقرر انتخابات کے ذریعے ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق  42 سالہ  شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میرے خیال میں پی سی بی کو اسمبلی یا اسلام آباد میں نہیں لے جانا چاہیے، پی سی بی کو خود مختار ادارہ بنانا چاہیے، چیئرمین شپ جیسے فیصلے انتخابات کے ذریعے کیے جانے چاہئیں۔

یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹا دیں گے۔

دوسری جانب رمیز راجہ  نے چند روز قبل پی سی بی کے عملے کو فون کرکے بتایا تھا کہ انہیں کام جاری رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سے ’گرین سگنل‘ مل گیا ہے۔

رمیز راجہ نے پی سی بی کے عملے کو بتایا کہ مجھے پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر کام جاری رکھنے کے لیے کہا گیا ہے،ہمیں اب یہ سوچنے کے بجائے کام پر توجہ دینی چاہیے کہ کیا ہونے والا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }