بابر اعظم کی عمرے کی ادائیگی کے بعد تصویر وائرل

93

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جبکہ عمرے کی ادائیگی کے بعد انہوں نے اپنا سر بھی منڈوالیا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے احرام باندھا ہوا ہے جبکہ وہ حرم شریف میں خانہ کعبہ کے بالکل عقب میں موجود ہیں۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے پہلے گھر کی دہلیز پر حاضری نصیب ہوئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مسجد الحرام میں اللہ تعالیٰ کا مہمان ٹہرا ہوں۔

واضح رہے کہ رواں سال بابر اعظم سمیت پاکستان کے کئی نامور کرکٹرز اور شوبز شخصیات سمیت رہنماؤں نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث سعودی حکومت نے دو سالوں سے غیر ملکی عازمین حج اور عمرہ زائرین پر پابندی عائد کررکھی تھی۔

پابندی ہٹائے جانے کے بعد دنیا بھر سے لاکھوں لوگوں نے اس سال رمضان المبارک میں عمرے کیا ادائیگی کی ہے جبکہ سعودی حکومت نے اس سال 10 لاکھ عازمین حج کی میزبانی کا بھی اعلان کررکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }