امن منصوبے کے تحت رہا شدہ 163 حوثی قیدیوں کو لیکر دو طیاروں کی یمن آمد

عرب اتحاد برائے یمن نے گزشتہ روز 163 حوثی جنگی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ یمن میں قیام امن کے اقدام کے تحت ان قیدیوں کو عدن اور صنعا بھیجا گیا ہے۔

سعودی عرب سے جمعہ کو دو طیارے حوثی قیدیوں کو لے کرعدن پہنچے تھے۔ عرب اتحاد قیدیوں کی حوالگی کے لیے انٹرنیشنل ریڈ کراس سے رابطے میں ہے۔

یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں مجموعی طور پر 108 قیدیوں کو منتقل کیا گیا جہاں سے 9 قیدیوں کو صنعا بھیج دیا گیا۔

عرب عسکری اتحاد نے زمینی راستے سے37 جنگی قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر سرحد کے قریب واقع یمن میں ان کے آبائی علاقوں میں بھیجا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور العربیہ نیٹ کے مطابق یمن کے متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرات اورامن مذاکرات کی تقویت کے لیے انسانی بنیادوں پر حوثی قیدیوں کی رہا کیا جا رہا ہے۔

عرب اتحاد برائے یمن نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ تین مراحل میں حوثی قیدی صنعا اور عدن منتقل کیے جا رہے ہیں جبکہ یہ آپریشن جمعے کو مکمل ہو جائے گا۔

عرب اتحاد نے بتایا کہ رہا کیے جانے والے قیدیوں میں 9 غیرملکی جنگجو بھی شامل ہیں جنہیں ان کے ملکوں کے سفارت خانوں کے حوالے کیا جائے گا۔

عرب عسکری اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے اپریل 2022ء میں ایک بیان میں کہا تھا کہ عرب اتحاد فوج کی کمانڈ جلد اُن 163 حوثی قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کرنے والی ہے جنہوں نے سعودی عرب کے خلاف عسکری کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔


Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home4/urduweek/public_html/wp-includes/functions.php on line 5420