قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کا کہنا ہے کہ جب بڑی ٹیم کے خلاف پرفارم کرتے ہیں تو مورال بلند ہوتا ہے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ ہر سال جون جولائی میں ہمارا ٹریننگ کیمپ لگتا ہے۔پورا سال ہم نے کرکٹ کھیلنی ہے، ابھی سے پریکٹس کریں گے تو کھیل میں بہتری آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز تھوڑی مشکل ہوتی ہیں لیکن لڑکے محنت کرتے ہیں۔ مجھے جس جگہ پر موقع ملے گا کوشش کروں گا کہ اچھی کرکٹ کھیلوں۔
امام الحق نے کہا کہ ملتان میرا آبائی شہر ہے وہاں کرکٹ کھیل چکے ہیں، کیمپ کا مقصد بھی یہی ہے کہ موسم سے خود کو عادی کریں۔ بائیو سیکیور ببل کا سیریز میں نہ ہونا ایسے ہے جیسے ہماری عید ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ تینوں فارمیٹ میں کرکٹ کھیلے۔ فرنچائز کا کام ہے کہ مجھے سلیکٹ کرے یا نہ کرے۔
Advertisement
امام الحق نے پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ میں اخراجات بڑھانے کو خوش آئند قرار دیا۔