مرسڈیز بینز 1955 دنیا کی سب سے مہنگی نیلامی میں فروخت

102

مرسڈیز بینز 1955 دنیا کی سب سے مہنگی نیلامی میں فروخت

مرسڈیز بینز 1955 دنیا کی سب سے مہنگی نیلامی میں فروخت

مرسڈیز بینز 1955 کا ماڈل رواں ماہ دنیا کی سب سے مہنگی نیلامی میں 28 ارب سے زائد میں فروخت ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مرسڈیز بینز 1955 کے اس وقت دنیا میں صرف ورژن موجود ہیں جس میں سے ایک رواں ماہ 13 کروڑ 50 لاکھ یورو یعنی پاکستانی 28 ارب 60 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت ہوئی ہے۔

اس نیلامی نے اس سے پہلے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں جبکہ یہ کار اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والے کار بن گئی ہے۔

کلاسک کاروں کی نیلامی کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نیلامی صرف دعوت نامے کی بنیاد پر ہونے والی نیلامی تھی جس کا اہتمام 5 مئی کو جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ کے مرسڈیز بینز میوزیم میں کیا گیا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم دنیا بھر میں مرسڈیز بینز فنڈ قائم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی جو ماحولیاتی سائنس اور ڈی کاربونائزیشن ریسرچ کے لیے فنڈ قائم کرے گا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ خریدار نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ 300 ایس ایل آر اوہلن ہاٹ کوپ کو اہم مواقع پر عوامی نمائش کے لیے دستیاب رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری اوریجنل ایس ایل آر کوپ کمپنی کی ہی ملکیت میں ہے جو سٹٹگارٹ کے مرسڈیز بینز میوزیم میں نمائش کے لیے موجود رہے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سب سے مہنگی گاڑی کی نیلامی کا اعزاز 2018 میں 1962 فراری 25 جی ٹی او کے پاس تھا جو 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز سے زائد میں فروخت ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ مرسڈیز بینز 1955 پچھلے ریکارڈ سے تقریباً 3 گنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوئی ہے جس کی مالیت تقریباً 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر یا 13 کروڑ 50 لاکھ یورو ہے جس کی پاکستانی روپے میں مالیت  28 ارب 60 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }