مینز فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار خواتین ریفریز شامل
مینز فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پہلی مرتبہ 6 خواتین ریفریز بھی فرائض انجام دیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے رواں سال قطر میں ہونے والے مینز فیفا ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ 6 خواتین ریفریز کو بھی ریفریز کو بھی ریفریز پینل میں شامل کیا ہے۔
فیفا نے 36 رکنی ریفریز پینل تیار کیا ہے جو مینز فیفا ورلڈ کپ اپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ اس فہرست میں 6 خواتین ریفریز بھی شامل ہیں۔
جن خواتین ریفریز کو پینل میں شامل کیا ہے ان میں فرانس کی اسٹیفنی فراپارٹ، جاپان کی یوشیمی یاماشیتا اور روانڈا کی سلیما مکانسانگا شامل ہیں۔
Advertisement
علاوہ ازیں برازیل کی نیوزا بیک، امریکہ کی کیتھرین نیسبت اور میکسیکو کی کیرن دیاز میڈینا کو بھی فیفا ریفریز پینل میں شامل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے فیفا ریفریز کے سربراہ پیئر لوگی کولینا کا کہنا ہے کہ خواتین ریفریز کو جنس کو مدنظر رکھے بغیر پینل میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں اہم مردوں کے مقابلے کے لیے خواتین میچ آفیشلز کو بھی معمول کے مطابق ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ مینز فیفا ورلڈ کپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کی میزبانی قطر کو دی گئی ہے۔