بنگلادیز اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جس کے لئے بنگلادیش کے ٹی ٹوئنٹی،ون ڈے اور ٹیسٹ کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان اگلے ماہ کیریبین کے دورے کے لیے بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے بعد ریڈ بال کرکٹ میں واپسی کے لیے کوشاں ہیں۔
مستفیض الرحمان گزشتہ سال فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بعد سے بنگلہ دیش کی ریڈ بال ٹیم میں شامل نہیں ہوئے ہیں، لیکن انہیں اگلے ماہ کیریبین ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پانچ روزہ سیٹ اپ میں واپس بلا لیا گیا ہے۔
آل راؤنڈر مہدی حسن میراز بھی 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں ، جبکہ مصدق حسین واپس بلانے کے بعد 2019 کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل سکتے ہیں۔
اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جس کی کپتانی مومن الحق کریں گے، تاہم تجربہ کار مشفق الرحیم حج کا فریضہ ادا کرنے کے لئے دورہ چھوڑ دیں گے۔
Advertisement
بنگلادیش جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں میں مدمقابل ہوں گے۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز تمیم اقبال کو ون ڈے اسکواڈ کا کپتان نامزد کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار آل راؤنڈر محمود اللہ چھ ہفتے کے دورے کے آخری حصے میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
بنگلادیش کے ٹیسٹ اسکواڈ میں مومن الحق ( کپتان )، تمیم اقبال، محمود الحسن جوئے، نجم الحسن شانتو، شکیب الحسن، لٹن داس، مصدق حسین، یاسر علی، تیج الاسلام، مہدی حسن، عبادت حسین، خالد احمد، راجا الرحمن راجہ، شاہد الاسلام، مستفیض الرحمان، نورالحسن سوہن شامل ہیں۔
ون ڈے اسکواڈ میں تمیم اقبال (کپتان )، لٹن داس، نجم الحسن شانتو، شکیب الحسن، یاسر علی، محمود اللہ، عفیف حسین، مصدق حسین، نورالحسن سوہان، مہدی حسن، تسکین احمد، شوریف اسلام، مستفیض الرحمان، عبادت حسین، نسیم احمد، محمد سیف الدین، انعام الحق بیجوئی شامل ہیں ۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمود اللہ ( کپتان )، منیم شہریار، لٹن داس، انعام الحق بیجوئے، شکیب الحسن، عفیف حسین، مصدق حسین، نورالحسن سوہان، یاسر علی، مہدی حسن، مستفیض الرحمان، شوریف الاسلام، شاہد الاسلام، نسیم احمد، محمد سیف الدین شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیا ن پہلا ٹیسٹ 16 جون کو جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جون کو کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 2 جولائی سے ہوگا،دوسرا میچ 3 جبکہ تیسرا میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا،جس کا دوسرا میچ 13 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 16 جولائی کو کھیلا جائے گا۔